ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:فنکار اپنے فن کے ساتھ زندہ جاوید ہے:شرالی میں ضلع کی اولین آرٹ گیالری کا افتتاح

بھٹکل:فنکار اپنے فن کے ساتھ زندہ جاوید ہے:شرالی میں ضلع کی اولین آرٹ گیالری کا افتتاح

Thu, 16 Nov 2017 18:02:03    S.O. News Service

بھٹکل :16/ نومبر (ایس اؤنیوز)جس کسی کے پاس فن ہے وہ تاحیات ہی نہیں بلکہ زندہ جاوید ہے، فن کار کبھی مرتا نہیں ، اس کا فن ہمیشہ اس کو زندہ رکھتاہے۔ جنتا ودیا لیا کے پرنسپال امرت رام رتھ نے ان خیالات کااظہار کیا۔

مصوری کے استاد سنجیے گڈیگار کی قیادت میں شری چتراپور مٹھ کے شرولی ہائی اسکول میں ضلع کی پہلی آرٹ گیالری کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کے اولین آرٹ گیالری کا قیام، مٹھ کے منتطمین کی دور اندیشی ہی قرار دیا جاسکتاہے۔ رام رتھ نے کہاکہ تعلیم ہر ایک کا حق ہے ، انہی جذبات کے ساتھ مٹھ ہر طبقہ کے بچوں کو مفت میں تعلیم فراہم کررہاہے جو ستائش کے قابل ہے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے نلنی منجیشور، گوریش پڈوکنے نے خطاب کیا۔

مصوری کے استاد اور مشہور فن کار سنجیے گڈیگار نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے گیالری کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ چتراپور مٹھ کے مینجر نارائن ملاپور، ہرین ہٹی ینگڑی ، منگیش چکر منے ، سورج بلولی ، کارگزار صدر مدرس واسو دیو پجاری وغیرہ موجود تھے۔ نارائن نائک نے شکریہ اداکیا۔


Share: